ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنت شدھا رام کے 313 ویں جنم دن کی تقریبات، انتظامات مکمل

wagah border lahore
کیپشن: wagah border lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سنت شدھا رام کے 313 ویں جنم دن کی سالانہ مذہبی تقریبات منانے کیلئے ہندویاتری4 دسمبر کو سنت یوڈشٹر لال کی سربراہی میں بروز ہفتہ واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچے گے۔

میرپورماتھیلو کے نواحی قصبے قدیمی تیرتھ شدانی دربارحیات پتافی میں سنت شدھا رام کے 313 ویں جنم دن کی سالانہ مذہبی تقریبات منانے کیلئے ہندویاتری4 دسمبر کو سنت یوڈشٹر لال کی سربراہی میں بروز ہفتہ واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچے گے۔   ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد پر سکیورٹی ،ہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔   ہندو یاتری 4دسمبر کو پاکستان پہنچنے کے بعد خصوصی بسوں کے ذریعے شدانی دربار حیات پتافی میرپورماتھیلو جائیں گے  جہاں پر ہر سال کی طرح مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔

  یاتریوں کا وفد سنت شدھا رام کے 313 ویں جنم دن کے سالانہ میلے میں 3 دن شرکت کرنے کے بعد 8 دسمبر کو خانپور مہر، جروار،9 دسمبر کو عادلپور، ماتھیلو مندر میں ایک رات قیام کرنے کے بعد، 10 دسمبر کو گھوٹکی میں ایک رات قیام اور پنوعاقل، اروڑ، روہڑی،سکھر سادھ بیلہ کا دورہ اور دیگر مذہبی رسومات ادا کریں گے  اور11 دسمبر ڈہرکی میں رات قیام کے بعد، 12، 13 دسمبر کو میرپورماتھیلو میں شدھانی ست سنگ ہال میں مذہبی رسومات اداد اور رات قیام کے بعد، 14 دسمبر کو ملتان اور ننکانہ صاحب میں رات قیام کے بعد 15دسمبر کو واہگہ باڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔