فائزر بائیو ٹیک ویکسین اومیکرون ویرئنٹ کے خلاف موثر ، عالمی مارکیٹوں میں گراوٹ برقرار

1 Dec, 2021 | 12:15 PM

 ویب ڈیسک : بائیوٹیک کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ فائزر کے ساتھ شراکت میں تیار ہونے والی ویکسین کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف موثر ہو گی۔

یادرہے موڈرنا کی جانب سے کورونا ویکسین کو نئے ویریئنٹ کے لیے مؤثرنہ قرار دیے جانے کے بعد عالمی سٹاک  مارکیٹوں  میں گراوٹ دیکھنے میں آئی جبکہ تیل کی  عالمی قیمتیں بھی تیزی سے گری ہیں یورپ میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی سٹاک ایکسچینج وال سٹریٹ میں بھی اس وقت مندی دیکھنے میں آئی جب امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے خبردار کیا کہ مہنگائی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ ادارے نے شرح سود میں غیر متوقع اضافے سے بھی خبردار کیا ہے
نیویارک اور مغربی ٹیکساس میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے جبکہ برینٹ خام تیک کی قیمت میں چار فیصد کمی آئی ہے۔
 امریکا نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے  ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا امریکا کے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی جبکہ امریکہ جانیوالوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

 امریکا نےاپنے شہریوں کے نائیجر، پاپوا نیو گینی، پولینڈ، ٹرینیڈیڈ اور ٹوبیگو کے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ جبکہ کینیڈا نے کہا ہے کہ سوائے امریکا کے ہر ملک سے کینیڈا  آنیوالے شہری کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ صرف سفری پابندیوں سے اومی کرون کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم نے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ معقول اور خطرے کو کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں۔

مزیدخبریں