حکومت کی عدم دلچسپی ، ایس ایل تھری کی لاگت میں15 ارب کا اضافہ

1 Dec, 2021 | 12:11 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : رنگ روڈکی اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک توسیعی منصوبہ پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث  التوا کاشکار ہے  منصوبے کی لاگت 10 سے 15 ارب تک تجاوز کرگئی۔

رنگ روڈکی اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک توسیعی منصوبے  پر پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی، وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں تشکیل کمیٹی  غیر فعال ، این ایل سی  رنگ روڈکی تعمیرکےمعاہدے کی مدت 6 ماہ بعد  از خود ختم ہوگئی۔

 پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی ،وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں تشکیل کمیٹی  غیر فعال ہونےکے باعث این ایل سی سےمعاہدےکے19 ماہ بعد رنگ روڈکی تعمیر  شروع نہ ہوسکی۔ 13جون20ءکووزیر اعظم کی موجودگی میں سابق کمشنرسیف انجم نےمعاہدےپردستخط کیے  جس کے تحت  8کلومیٹرایس ایل تھری منصوبہ این ایل سی نے ایک سال میں مکمل کرناتھا جبکہ  منصوبہ پبلک پارٹنرشپ کےتحت10ارب میں مکمل کیاجاناتھا۔

منصوبہ 95 فیصد تک قانونی معاملات حل ہونے کے باوجود شروع نہیں کیاجاسکا، 3200کنال سےزائد اراضی ایکوائر کرکے انتقال رنگ روڈاتھارٹی  کو دیا جاچکا ہے۔ منصوبے  کیلئے  پنجاب حکومت نے لینڈ ایکوزیشن سمیت 17 فیصد فنڈز فراہم کرنا تھے جبکہ 83 فیصد تعمیراتی اخراجات این ایل سی کے ذمہ تھے۔

رنگ روڈاتھارٹی  کے مطابق 95فیصد قانونی رکاوٹ ختم ہوچکی ہے، پنجاب حکومت چاہے تو تعمیراتی کام شروع ہوسکتاہے۔رنگ روڈ اتھارٹی حکام کا مزید کہنا تھا کہ  منصوبے کے متاثرین نےایوارڈ کوعدالت میں چیلنج کیا جس سے  تعمیر میں مزید تاخیر سے تعمیراتی لاگت بڑھےگی۔

کمشنر لاہورمحمدعثمان  کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی کی ورکنگ تقریباً مکمل ہے، حکومتی تشکیل کردہ کمیٹی منصوبےکوشروع کرنےکی تیاری کررہی ہے جبکہ  شہر میں  ٹریفک فلو برقرار رکھنے کیلئےرنگ روڈایس ایل تھری کی تعمیر ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں