الیکٹرانک ووٹنگ، حکومت اور الیکشن کمیشن میں ٹھن گئی

1 Dec, 2021 | 10:58 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرانک ووٹنگ پر حکومت کا الیکشن کمیشن سے میچ پھنس گیا، یہ گڈی گڈی کا کھیل نہیں جس پر کوئی دباؤ قبول کریں، مشینوں کی خریداری سنجیدہ ترین معاملہ ہے۔دباؤبڑھانے یا بیانات سے ڈرنیوالے نہیں، الیکشن کمیشن کا دوٹوک پیغام۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری پر الیکشن کمیشن نے واضح اور دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ ای وی ایم بارے ٹینڈرز سنجیدہ ترین نوعیت کا معاملہ ہے، الیکشن کمیشن خود مختار اور آئینی ادارہ ہے، حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر ای وی ایم مشینوں بارے ٹینڈرز کرنے کا دباؤ بڑھایا جارہا ہے، میڈیا کے ذریعے دباؤ بڑھانے یا بیانات سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی احتجاجی سیاست موسمی ہے، قانون صرف ای وی ایم پر انتخابات کو تسلیم کرتا ہے، ای وی ایم پرالیکشن کرائیں گے تو فنڈزملیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کا بھی خیال ہے کہ بادی النظر میں حکومت الیکشن کمیشن کو اسی صورت فنڈز دے سکے گی جب انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے، الیکشن کمیشن اس معاملے پر آگے بڑھے، پارلیمنٹ نے مینڈیٹ دیا ہے کہ الیکشن فوری طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینز پر کرائے جائیں، الیکشن کمیشن انتخابات کو ای وی ایم پر منتقل کرے۔

 

مزیدخبریں