دھند کے باعث بندM2موٹر وےکوشہریوں کیلئےکھول دیا گیا

1 Dec, 2021 | 10:36 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک: دھند میں کمی کے باعث ایم ٹو موٹر وے کو چار گھنٹے ٹریفک کے لیے بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا ۔
 موٹروے انتظامیہ کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے ایم ٹو کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند زیادہ ہونے کے باعث موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کیا گیا تھا ۔جس کے باعث بابو انٹر چینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ، مسافر موٹروے کھلنے کا انتظار کرتے رہے ۔

چار گھنٹے بعد سورج نکلنے اور دھند میں کمی ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول گیا ۔ موٹر وے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں جو ہدایات کی گئیں کہ دوران سفر تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور دھند میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ۔

مزیدخبریں