لاہور کی فضاء بدستورانسانی صحت  کیلئے مضر صحت

1 Dec, 2021 | 08:25 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : لاہور کی فضاء انسانی صحت  کیلئےبہتر نہ ہو سکی۔لاہورکاایئر کوالٹی انڈیکس دنیابھرمیں بدترین۔لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں 297 ایئر کوالٹی انڈیکس کےساتھ پہلے نمبر پر موجود۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسنےتک موسم کی موجودہ کیفیت برقرار رہے گی۔
لاہورکاایئر کوالٹی انڈیکس دنیابھرمیں بدترین۔لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہریوں 297 ایئر کوالٹی انڈیکس کےساتھ پہلے نمبر پر موجود،کوٹ لکھپت 460، بحریہ آرچرڈ 394،ماڈل ٹاؤن 392،گلبرگ مراتب علی روڈ 352، ٹاؤن شپ 348،انارکلی بازار 335، ٹھوکر نیاز بیگ 325 اور مال روڈ ایچیسن کالج پر ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکامطلع صاف،موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ،آئندہ24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11  سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 24 سینٹی  گریڈ  تک جانے کاامکان ،شہر میں پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں