اداکارہ ثنا خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

1 Dec, 2020 | 11:31 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک)اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی، حال ہی میں بھارتی مفتی سے شادی کرنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کے ساتھ آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ثنا خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے آیت الکرسی پڑھ رہے ہیں اور آخر میں دونوں نے ایک دوسرے پر ورد کرکے دم بھی کیا۔ ثنا خان نے اس سو رہ کے فوائد بتاتے ہوئے کہا یہ سورہ آپ کو بری نظر سے بچاتی ہے، ہر نماز کے بعد اور گھر سے باہر جاتے ہوئے ورد کرنا چاہیئے۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک 2.8 ملین یعنی 28 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا خان بھارتی فلموں میں کام کرنے کے ساتھ رئیلیٹی شو بگ باس میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔ تاہم کچھ عرصہ قبل ان کا شوبز کی تمام سرگرمیوں کوخیرباد کہہ کر دین کی طرف رجحان ہوگیا تھا اور حال ہی میں وہ مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ 

مزیدخبریں