خونخوار مگر مچھوں نے گاڑی میں پھنسی فیملی کے ساتھ کیا کیا؟

1 Dec, 2020 | 08:19 PM

Malik Sultan Awan

 آسٹریلیا کے شمالی علاقے کاکاڈو میں خونخوار مگرمچھوں کی آماج گاہ کہلانے والے دریا میں اچانک گاڑی پھنس گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سوار تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق کاکاڈو نیشنل پارک میں ایک فیملی اپنی گاڑی کے ذریعے دریا پار کرنا چاہ رہی تھی لیکن ناکام ہوگئی، گاڑی پانی میں پھنستے ساتھ ہی اطراف میں  موجود مگر مچھ آن پہنچے۔ گاڑی میں میاں بیوی اور ان کی بیٹی موجود تھی،  خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔

  گاڑی کو پانی سے نکالنے کے لیے شوہر نے بڑی کوششیں کیں اس دوران وہ پھسل کر مگر مچھ کے سامنے بھی گرے لیکن ان پر حملہ نہیں ہوا بعد ازاں وہاں موجود دیگر سیاحوں نے متاثرہ خاندان کو پانی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔  واقعے کے بعد بیوی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری زندگی کے یہ سب سے خطرناک لمحات تھے، کسی بھی وقت مگر مچھ حملہ کرسکتے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  کاکاڈو کے اس دریا میں چند لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزیدخبریں