اشیاء خردونوش کی قیمتوں نے حکومتی دعوں کی دھجیاں اڑا دیں

1 Dec, 2020 | 08:15 PM

Raja Sheroz Azhar

(نبیل ملک ) گزشتہ روز کی نسبت آج شہر میں پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور اضافہ حکومتی گورکھ دھندے کے سوا کچھ بھی نہ نکلا، اوپن مارکیٹ میں اشیاء کے ریٹ نے حکومتی دعوں کی دھجیاں اڑا دیں، عوام حقیقی ریلیف سے آج بھی مکمل طور پر محروم، ادرک، لہسن، پیاز، ٹماٹر، سب کے سب لاھوریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئے-

تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج شہر میں سیب 3 روپے اضافے کے بعد 125 روپے کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 150 سے 200 تک فروخت ھوتا رھا، امرود 93 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 120 روپے کلو تک فروخت ھوتا رھا، کیلا 1 روپیہ اضافے کے بعد 77 روپے درجن لیکن اوپن مارکیٹ میں 85 سے 90 روپے درجن میں فروخت ھوتا رھا، ناریل 5 روپے اضافے کے بعد 150 روپے فی عدد لیکن اوپن مارکیٹ میں 200 روپے فی عدد فروخت ھوتا رھا، انگور 195 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈھائی سے 300 روپے کلو تک فروخت ھوتا رھا، چیکو پانچویں روز بھی 130 روپے کلو پر مستحکم تاھم اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ سو سے 200 روپے کلو تک فروخت ھوتا رھا، پپیتا 5 روپے اضافے کے بعد 140 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں فروخت 160 پر ھوتا رھا، شکرقندی 2 روپے اضافے کے بعد 47 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 60 تک فروخت ھوتا رہا۔

گنڈیریاں 2 روپے اضافے کے بعد 34 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 70 سے 80 روپے میں فروخت ھوتی رھیں، کھجور مسلسل 500 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں سات سو سے ایک ھزار روپے کلو تک فروخت ھوتی رھی، فروٹر 3 روپے اضافے کے بعد 79 روپے درجن البتہ اوپن مارکیٹ میں 100 سے زائد پر فروخت ھوتا رھا، کینو 72 روپے درجن پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 سے زائد تک فروخت ھوتا رھا، مسمی 83 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں مسمی بھی 100 سے زیادہ میں بکتی رھی، انار 340 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 500 روپے تک فروخت ھوتا رھا، خربوزہ 3 روپے اضافے کے بعد 83 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 کا فروخت ھوتا رھا، آلو 5 روپے کمی کے بعد 65 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 80 روپے تک فروخت ھوا، پیاز 1 روپیہ کمی کے بعد 57 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 75 تک پہنچ گیا، ٹماٹر 10 روپے اضافے کے بعد 125 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں 150 تک بکتا رھا، لہسن 280 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 320 کا فروخت ھوتا رہا۔

ادرک 530 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 700 تک فروخت ھوا، کھیرا 2 روپے اضافے کے بعد 32 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 50 روپے تک فروخت ہوا، کریلے 2 روپے اضافے کے بعد 67 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں 80 روپے تک فروخت ھوا، پالک 2 روپے اضافے کے بعد 25 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 40 تک بکتی رھی، شملہ مرچ 5 روپے کمی کے بعد 182 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 200 سے زائد پر بکی، سبز مرچ 5 روپے کمی کے بعد 172 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں یہ بھی 200 سے زائد پر بکی، پھلیاں باریک 2 روپے اضافے کے بعد 62 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 75 سے 80 روپے فروخت ھوئیں، پھلیاں موٹی 2 روپے اضافے کے بعد 42 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 60 روپے تک بکیں، شلجم 2 روپے اضافے کے بعد 27 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 35 تک بکی، مٹر 5 روپے اضافے کے بعد 125 روپے کلو تاھم اوپن مارکیٹ میں 160 تک فروخت ھوئے، اروی 4 روپے اضافے کے بعد 104 روپے کلو اور اوپن مارکیٹ میں 120 سے 130 تک بکی، گھیا توری 3 روپے اضافے کے بعد 83 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے تک بکی، مونگرے 3 روپے اضافے کے بعد 93 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 120 روپے تک بکے، گاجر 2 روپے اضافے کے بعد 64 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 75 روپے کلو تک فروخت ھوئی، مولی 27 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 40 روپے کلو تک بکتی رھی-

مزیدخبریں