(اکمل سومرو ) عالمی یونیورسٹیوں سے سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کیلئے ڈیڈ لائن جاری عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے حکومتی فنڈنگ پر پی ایچ ڈی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے امیدوار اکتیس مارچ تک پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈز کی ویب سائیٹ پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ دنیا کی پہلی پچاس بہترین یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ دنیا کی پہلی پچاس بہترین یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے پر اخراجات حکومت ادا کرے گی۔
تعلیمی کیرئیر میں کم از کم 60 فیصد نمبرز کے حامل امیدوار غیر ملکی سکالر شپ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل اینڈاؤمنٹ فنڈز کے تحت امیدواروں کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ایوارڈ ہوگی۔ 80 فیصد سکالر شپ سائنس اور بیس فیصد سکالر شپ سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کیلئے مختص کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت 90 فیصد سکالر شپ صوبائی طلباء اور 10 فیصد ملک بھر سے طلباء کو دے گی۔