ایلمنٹری سکول ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری

1 Dec, 2020 | 05:00 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف سکولوں میں تعینات ایلمنٹری سکول ٹیچرز کیلئے خوشخبری، ایلمنٹری سکول ٹیچرز کی آسامیاں سائنس میں تبدیل، آسامیوں کی کیٹیگری تبدیل ہونے سے ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونیوالے اساتذہ اپنی تعیناتیاں کراسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کے ای ٹرانسفر کا ساتواں راؤنڈ مکمل ہوگیا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 10 ہزار سے زائد اساتذہ کی سکولوں میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز جاری کر دیئے، اساتذہ سکول انفارمیشن سسٹم سے اپنے تبادلوں کے آرڈرز آن لائن حاصل کرسکیں گے، تبادلوں کے آرڈرز حاصل کرنے کے بعد اساتذہ 5 دسمبر تک نئے سکول میں جوائننگ کے پابند ہونگے، لاہور میں ای ٹرانسفر کے ذریعے 500 سے زائد اساتذہ نے تبادلے اور ایڈجسٹمنٹ کروائی۔

 دسری جانب لاہور میں 200 سے زائد ایلمنٹری سکول ٹیچرز کی آسامیاں سائنس میں تبدیل کردی گئی، آسامیوں کی کیٹیگری تبدیل ہونے سے ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں ایڈجسٹ نہ ہونیوالے اساتذہ اپنی تعیناتیاں کراسکیں گے۔ ای ایس ٹی آرٹس کی سیٹوں پر اب سائنس ٹیچر بھی اپلائی کرسکیں گے۔

  واضح رہےکہ اس سے قبل آرٹس کی آسامیوں پر سائنس ٹیچر کو اپلائی کرنے کی اجازت نہیں تھی، ای ٹرانسفر کے ساتویں راؤنڈ میں سائنس کی سیٹیں کم ہونے سے سینکڑوں اساتذہ اپلائی نہیں کرسکے تھے، سکولوں میں ای ایس ٹی سائنس کی آسامیاں بڑھ جانے سے اساتذہ باآسانی اپنی ایڈجسٹمنٹ کراسکیں گے۔

 علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف سکولوں سے کروڑوں روپے مالیت کے سولر پینلز چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ سولر پینل چوری ہونے پر ذمہ دار سکول سربراہان کو ٹھہرایا جائے گا۔

مزیدخبریں