عدالتی حکم عدولی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری

1 Dec, 2020 | 12:04 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) عدالتی حکم کے باوجود پرنسپل گورنمنٹ کالج کی محکمانہ اپیل کا فیصلہ نہ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی عثمان بزادر اور چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس شاہد کریم نے پرنسپل گورنمنٹ کالج فار بوائز چوٹی زیریں ڈی جی خان ڈاکٹر الطاف حسین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسکے خلاف مالی بدعنوانیوں کے الزامات پر انکوائری شروع کی گئی، محکمانہ انکوائری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو زیرالتواء اپیل کا قانون کے مطابق دس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو چیف سیکرٹری اور ایس اینڈ ڈی اے کے ذریعے فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالتی فیصلے کو کسی ہائیر فورم پر چیلنج بھی نہیں کیا گیا، عدالت کے 30 اکتوبر2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، جسٹس شاہد کریم نے وکیل کا موقف سن کر وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو مجاز اتھارٹی سے ہدایات لے کرآئندہ سماعت پرجواب دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں