ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاشقی کے ہیرو کو فالج ہوگیا

عاشقی کے ہیرو کو فالج ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بھارتی  موسیقی سے آراستہ رومانوی فلم ” عاشقی“ سے شہرت پانے والے بولی وڈ اداکار   راہول رائے کارگل کے مقام پر شوٹنگ کے دوران دماغی فالج کا شکار ہوگئے۔

  

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کارگل کے اونچے مقام پر زیادہ ٹھنڈ اور سانس لینے میں دشواری کے باعث راہول رائے دماغی فالج کا شکار ہوگئے، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔ راہول رائے کو کارگل کی اونچائی سے بڑی کوشش کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر لایا گیا، جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے انہیں  کارگلے نجی ہسپتال میں پہنچایا گیا۔

  

 رپورٹ کے مطابق 52 سالہ راہول رائے کو دماغی فالج کا شدید حملہ ہوا اور انکے ذہن کے ایک حصے میں خون جم گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ راہول رائے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ  میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں کئی گھنٹوں بعد ان کی صحت میں کچھ بہتری کی اْمید دکھائی دی ہے۔

  

  راہول رائے پر دماغی فالج کے حملے پر شوبز شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer