پی ایس ایل 2020 کیلئےری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی

1 Dec, 2019 | 08:21 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) پاکستان سپر لیگ 2020 کیلئے ری ٹیشن ونڈو بند ہوگئی، تمام فرنچائزز نے ری ٹین کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا، لاہور قلندرز نے سہیل اختر، حارث رؤف اور سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا ہے عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کو ری ٹین کرلیا کراچی کنگز نے عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ری ٹین کرلیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

پشاور زلمی نے حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور کامران اکمل کو ری ٹین کرلیا پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس اور شان مسعود کو ری ٹین کرلیا ملتان سلطانز نے علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لوک رونکی کو ری ٹین کرلیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

مزیدخبریں