وزیراعلیٰ پنجاب کی کرپٹ مافیا کو بڑی وارننگ

1 Dec, 2019 | 06:11 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کہتے ہیں سابق حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا، وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے انتہائی محنت کے ساتھ مختصر عرصے میں پاکستانی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات میں بری طرح ہارنے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والی اپوزیشن خود عدم استحکام سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن بچانے کے لئے اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی ملی اور آئندہ بھی ان کے عزائم ناکام رہیں گے، پاکستان میں کرپٹ مافیا کے خلاف آخری کامیابی تک جنگ جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار شفاف ترین حکومت عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے جبکہ نان ایشوز پر سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں