(علی اکبر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی تنظیم سازی آخری مراحل میں داخل، (ق) لیگ کی جانب سے یونین کونسل کی سطح پر متحرک کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں نمائندگی دینے کے لیےمشاورت شروع کر دی گئی۔
مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار کی جانب سے جماعت کی تنظیم سازی کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آئندہ چند روز میں لیگی قائدین جماعت کی تنظم سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ( ق) نے یونین کونسل کی سطح پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند کارکنوں کے ناموں پر غور شروع کردیا ۔
ذرائع کے مطابق تنظیم سازی مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند کارکنوں اور مقامی رہنماؤں سےمشورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا۔