فاران یامین: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کےمترادف، قیمتوں میں معمولی کمی پرشہروں کا رد عمل۔
ہرطرف مہنگائی کا شور، ایسے میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، قیمتوں میں اضافہ روپوں میں جبکہ کمی پیسےمیں، پیٹرول25پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل2 روپے40 پیسے فی لیٹرسستا ہوا، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے اورمٹی کےتیل کی قیمت میں 83پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
شہریوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کومسترد کردیا۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت پیٹرول کی قیمت تو4 یا 5 روپے بڑھاتی ہے مگرکمی آٹے میں نمک کے برابر کی جاتی ہے۔