قذافی بٹ: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکا ایڈز سے بچاؤ کےعالمی دن کے موقع پر پیغام، کہتے ہیں کہ زندگی میں مثبت رویوں کواختیار کرکے اس موذی مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔
گورنر پنجاب نےاپنے پیغام میں کہا کہ ایڈز ایک خاموش قاتل ہے، اس وائرس س ےبچاؤ کیلئےاحتیاط لازم ہے، انہوں نے کہا کہ آج بھی ایڈز پر بات کرنا مشکل کام سمجھا جاتا ہے، آج کا دن اس موذی مرض بارے آگاہی پھیلانےکا دن ہے۔
ایڈزسے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے سب کو متحد ہو کر آواز اُٹھانی ہے،میڈیا بھی اس ضمن میں اپنا اہم کردار ادا کرے اوار انہوں نے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ افراد حکومت کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت سے فائدہ اُٹھائیں۔