(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سی سی پی او آفس آمد کے موقع پر ذولفقار حمید کو سلامی دی گئی۔
چارج لینے کے بعد ذوالفقار حمید نے پولیس لائن یادگار شہداء پر حاضری دی،جہاں پولیس کے دستے نے سی سی پی او کو سلامی دی، سی سی پی او نے یادگار شہداء پر تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
سی سی پی او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم بڑ ھ رہے ہیں، اس کو کنٹرول کرنے کیساتھ ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ قابو پایا جائے گا۔
ذوالفقار حمید نے مزید کہاکہ پولیس افسروں کے ساتھ مل بیٹھ کر حکمت عملی تیار کی جائے گی اور وسائل کی کمی کو پورا کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔