ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشکلات میں گھری پاکستان فٹ بال کیلئے اچھی خبر

مشکلات میں گھری پاکستان فٹ بال کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد) سیاست کے باعث مشکلات میں گھری پاکستان فٹ بال کیلئے اچھی خبر، ملکی تاریخ میں پہلی بار فیفا کی خاتون ریفری پاکستان کے دورہ پرکل دو دسمبر بروزپیر کو پاکستان پہنچیں گی۔

گلیکسی سپورٹس اکیڈمی کی چیف آپریٹنگ آفیسر انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر کی دعوت پر جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی فیفا ریفری اکھونہ ماکالیما پاکستان میں قیام کے دوران خواتین کو کھیل کے میدان خصوصاً فٹ بال میں کیرئیر بنانے کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ٹریننگ اور ریفرینگ کے حوالہ سے آگاہی پروگرام بھی منعقد کریں گی۔

اکھونہ ماکالیما کے پاکستان میں قیام کو مزید موثر بنانے کیلئے گلیکسی سپورٹس اکیڈمی نے پاکستان میں کھیلوںکے فروغ کے حوالہ سے نرسری کا درجہ رکھنے والے تعلیمی ادارے پنجاب یونیورسٹی سے اشتراک کیا ہے جہاں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ان کے تجربہ سے مستفید ہوگی، اس کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں اور فٹبال کلبز کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی بین الاقوامی معیار کی فٹ بال ایکسپرٹ سے استعفادہ حاصل کرکے ملک میںفٹبال کے فروغ کا باعث بنیں۔

 گلیکسی سپورٹس اکیڈمی کی سی ای او رابعہ قادر نے اس پروگرام کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اکھونہ ماکالیما کی پاکستان آمد یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ٹینسی یونیورسٹی کے گلوبل سپورٹس مینٹورنگ ایلومینائی پروگرام کے تحت عمل میں آرہی ہے جس کا مقصد دنیا میںخواتین کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی خواتین کی پاکستان آمد سے ہماری کھلاڑیوں میں بھی جذبہ پیدا ہوگا جس سے پاکستان میں کھیلوں کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔

پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس طاہرہ سلیم کا کہنا ہے کہ ہمارا دارہ قیام پاکستان کے آغاز سے لے کر آج تک تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے جہاں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی یکساں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اکھونہ ماکالیما کی آمدسے ہمارے کھلاڑیوں کو کھیل اور ریفرینگ کے شعبہ میں جدید تربیت کا موقع ملے گا پنجاب یونیورسٹی کا بین الاقوامی معیار کے اس پروگرام کے ساتھ منسلک ہونا باعث مسرت ہے

Sughra Afzal

Content Writer