شہباز شریف کے قریبی بیوروکریٹس کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں

1 Dec, 2019 | 11:46 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر)  عمران حکومت کا انہی بیوروکریٹس پر اعتماد جنہیں پہلے کرپٹ قراردیاگیا ، شہباز شریف کے قریبی بیوروکریٹس کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلمان خان، آئی جی شعیب دستگیر شہبازشریف کی ٹیم میں شامل تھے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا بھی شہباز شریف کیساتھ کام کرچکے ہیں، سیکرٹری اریگیشن سیدعلی مرتضیٰ، چیئرمین پی اینڈ حامد یعقوب شیخ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن شہریارسلطان، سیکرٹری اوقاف گلزارحسین شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ ، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ افتخار علی سہو، سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب، سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور، سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو اسداللہ خان، سیکرٹری انرجی ثاقب ظفر، سیکرٹری ماحولیات صائمہ سعید، سیکرٹری فوڈ وقاص علی محمود، سیکرٹری جنگلات محمد آصف، سیکرٹری ہیلتھ نبیل احمد اعوان، کمشنر لاہور سیف انجم بھی سابق دورحکومت میں اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں