ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق پنجاب حکومت کا تہلکہ خیز سکینڈل، کروڑوں کی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت

سابق پنجاب حکومت کا تہلکہ خیز سکینڈل، کروڑوں کی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم) سابقہ پنجاب حکومت کا ایک اور تہلکہ خیز سکینڈل، جی او آر گالف روڈ پر محکمہ اوقاف کی ایک ارب روپے سے زائد کی زمین ہزاروں روپے میں فروخت،  سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر فی ایک کنال صرف 18ہزار روپے میں فروخت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے پوش علاقہ جی او آر گالف روڈ پر موجود محکمہ اوقاف کی ایک ارب روپے مالیت کی تیس کنال مہنگی ترین زمین پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دی۔ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر زمین فروخت کی گئی، دستاویزات کے مطابق نو سو روپے فی مرلہ کے حساب سے بذریعہ ایل ڈی اے فروخت کی گئی، مذکورہ ایک کنال اراضی صرف اٹھارہ ہزار روپے میں فروخت کی گئی ، محکمہ اوقاف پنجاب کی مجموعی طور پر 30 کنال 14 مرلے اراضی فروخت کی گئی ہے۔

واضح رہے جی او آر کی یہ زمین دربار شاہ شمس قاری رحمتہ اللہ علیہ کی وقف پراپرٹی تھی۔