پسند کی شادی جرم بن گئی، احاطہ عدالت میدان جنگ میں تبدیل

1 Dec, 2018 | 07:05 PM

Arslan Sheikh

( جمال الدین) پسند کی شادی کے جھگڑے میں سیشن کورٹ میدان جنگ بن گیا۔ لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت کے عدالتی حکم کا غصہ لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کے والدین پر نکالا،  دونوں فریقین میں گھمسان کی لڑائی،دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی روبینہ کے تمام ارمان ہوا ہو گئے، جب گھر والوں نے اس کو احاطہ عدالت میں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ ہوئے تشدد کا نشانہ بناڈالا،  روبینہ نے اپنے کزن علی رضا سے خفیہ طور پر پسند  کی شادی کی تھی،  علی رضا پر روبینہ کے والدین نے تھانہ ٹاؤن شپ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

روبینہ اپنے خاوند کے حق میں بیان دینے سیشن عدالت  پیش ہوئی،  اس کی ماں اور دیگر گھر والے بھی پہنچ گئے، دونوں فریقین میں گھمسان کی لڑائی شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ روبینہ اور علی رضا کی ماں رشتے میں آپس میں بہنیں ہیں،  مگر لڑائی دوران دو نوں بہنوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لئے، یہ لڑائی ایڈیشنل سیشن جج ندیم اختر تبسم کی عدالت کے باہر ہوئی۔ 

یاد رہے روبینہ نے علی رضا سے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور عدالت مین بیان دیا تھا  کہ اس کو کسی نے اغواء نہیں کیا، والدین نے علی رضا کےخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے ۔

مزیدخبریں