ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا، کیا یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ چیف جسٹس

1 Dec, 2018 | 01:04 PM

Shazia Bashir

سٹی42: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا، کیا یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ ڈی جی ایل ڈی اے رات 12 بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ جمع کرائیں۔

لاہور رجسٹری میں منشا سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا، کیا یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ شرم آنی چاہئے پولیس کو، گالیاں بھی کھاتے ہو اور بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہو۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا۔ ڈی آئی جی سے کہا کہ آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ کیا رشتہ داری ہے منشا بم سے؟ کیوں بچا رہے ہو اسے؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو رات 12 بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

مزیدخبریں