(عمران یونس) ورلڈ بینک محکمہ بلدیات کو 1100 دیہات کی ترقی کیلئے زیرو فیصد شرح پر 80 ارب کی خطیر رقم دے گا۔
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے مطابق ورلڈ بینک صوبہ پنجاب کی ترقی میں موجودہ حکومت کا ساتھ دے گا۔ اس ضمن میں ورلڈ بینک زیرو فیصد شرح سود پر محکمہ بلدیات کو 1100 دیہات کی ترقی کیلئے 80 ارب روپے دے گا۔ مطلوبہ منصوبے کے تحت دیہی علاقوں میں 100 فیصد ڈرینج، سالڈ ویسٹ اور پینے کا صاف پانی فراہم ہوگا جس کیلئے ورلڈ بینک کے نمائندگان سے تمام معاملات سے طے پاچکے ہیں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ویلج کونسلوں کو نئی ترقیاتی سکیموں میں اہم کردار دیں گے۔ رورل واٹر سپلائی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔