انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

1 Dec, 2018 | 08:55 AM

Shazia Bashir

( سٹی42) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ ٹیکس گزار پندرہ دسمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا سکیں گے،  فائلرز کو ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں نصف کی چھوٹ حاصل، 42لاکھ این ٹی این ہولڈرز میں سے صرف پونے تیرہ لاکھ فائلر بڑا سوال بن گئے۔

واضع رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی اور حکومت نے تاریخ میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں