ختم نبوت کے معاملے پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا: خواجہ سعد رفیق

1 Dec, 2017 | 05:01 PM

(شہزاد خان): وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے آقائے دوجہاں حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا دن تمام مسلم اُمہ کیلئے نہایت خوشی کا دن ہے۔ مسلم اُمہ کی کامیابی کا راز آقائے دو جہاںﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محفل میلاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اللہ کے سب سے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآل وسلم کی ولادت با سعات کا دن مسلم اُمہ کیلئے سب سے بڑی مسرت کا دن ہے۔ اس دن حضور نبی کریم کو دو جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔

 ان کا کہنا تھا ختم نبوت کے معاملے پر کوئی مسلمان سمجھوتہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ دو ہفتے قبل ختم نبوت ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر پیدا ہونے والی غلط فہمی دور ہوگئی ہے اور سب ریاستی ادارے اور قوم متحد ہے۔

مزیدخبریں