پی ایچ اے کا لاہوریوں کیلئے جیلانی پارک میں ایک اورتحفہ

1 Dec, 2017 | 02:23 PM

(درنایاب): باغوں کے شہرمیں لاکھوں گلاب ماحول کو مہکائیں گے۔پی ایچ اے کا شہریوں کےلئے جیلانی پارک میں ایک اورتحفہ، دو ایکڑپرروزگارڈن کی تیاری شروع کردی گئی ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک جاوید حامد نے کہاکہ پارک میں روز گارڈن کے لئے زمین کی ہمواری شروع کردی گئی، روز گارڈن میں80 اقسام کے16 ہزار سے زائد گلاب کے پودے لگائے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ڈی جی کے احکامات پر روز گارڈن بنا رہے ہیںجو سات روزمیں مکمل کیا جائے گا۔  روز گارڈن کو مکمل کرنے کے بعد شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

مزیدخبریں