حضور اقدس ﷺ کی زندگی امن کا عملی نمونہ ہے: طاہر القادری

1 Dec, 2017 | 02:14 PM

(عمر اسلم ): تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام چونتیسویں عالمی میلادکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نیلسن منڈیلہ کے پوتے منڈلہ منڈیلہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سمیت عاشقان رسولؐ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے مینار پاکستان پر تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام چونتیسویں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی اسلامک سکالرز، مختلف مذاہب کے رہنما اور عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی منڈلہ منڈیلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کامیاب ہونے کے لئے اسلامی تاریخ یاد رکھنا ہوگی۔

ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حضور اقدس ﷺ کی زندگی امن کا عملی نمونہ ہے۔

عید میلاد النبیﷺ کے اس مبارک موقع پر بارگاہ رسالتﷺ میں نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی۔کانفرنس کے اختتام پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں