حسنین ساجد: نجف کالونی میں دو دن سے پانی کی عدم دستیابی سے تنگ آ چکےمکینوں نے جمعرات کے روز واسا کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔
نجف کالونی کے مکینوں نے جمع ہو کر واسا کی بے حسی پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ انہوں نے گھروں پر نصب واٹر سپلائی لائن میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا
نجف کالونی میں پانی نہ آنےپر اہل علاقہ احتجاج کرتےہوئےگھروں سےباہرنکل آئے۔ مکینوں نے واسا انتطامیہ کیخلاف احتجاج کیا، نعرے بازی کی۔
مکینوں کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اقبال ٹاؤن سے پولیس پہنچ گئی اور احتجاج رکوانے کے لئے شہریوں سے بات چیت شروع کر دی۔ مظاہرین نے پانی کی فراہمی جلدیقینی بنانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔