سٹی42: پی ٹی آئی کی حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والی کارکن فلک جاوید ایف آئی اے کی طلبی پر پیش نہیں ہوئیں۔
ایف آئی اے نے فلک جاوید کو آج ایف آئی اے سائبر کرائم آفس طلب کر رکھا تھا اور فلک جاوید کے گھر پر نوٹس گذشتہ روز چسپاں کیا گیا تھا۔
آج مقررہ وقت پر ایف آئی اے کے دفتر میں فلک جاوید خود پیش نہیں ہوئیں۔ ان کی والدہ اور وکلا سائبر کرائم آفس پیش ہوئے جہاں فلک جاوید کی والدہ نے بیان دیا کہ اگلی پیشی پر فلک جاوید کو پیش کیا جائے گا۔