ٹرینوں کے کرائے میں کمی 

1 Aug, 2024 | 11:03 PM

 سعید احمد:  ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی ۔مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز میں کرایوں میں کمی لاگو ہوگی۔ اے سے کلاسز کی ٹکٹ میں 150 روپے، اکانومی کلاس کے ٹکٹ میں 50 روپے تک کمی کی گئی ۔۔کرایوں میں کمی اطلاق 3اگست سے ہوگا۔
پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی ۔ یہ کمی ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز میں کی گئی ہے۔ اے سے کلاسز کی ٹکٹ میں100سے150 روپے تک کمی کی گئی ہے۔۔ اکانومی کلاس کے ٹکٹ میں 50 روپے تک کمی کی گئی ۔ ۔کمی کا اطلاق 3 اگست سے ملک بھر کی پسنجر ٹرینوں میں ہو جائے گا۔

 سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ بڑے سٹیشنوں پر ایگزیکٹو واش رومز بنیں گے۔۔ پریمیم لاؤنج ڈائننگ کار کو مزید ٹرینوں میں لگائیں گے۔۔ نئی کوچز سے پرانی گاڑیوں کو گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ بھی کریں گے۔

مزیدخبریں