فریحہ بتول: لیاقت بلوچ کے صاحبزادےاحمد سلمان بلوچ نےعلاقہ کے گھروں میں پانی جمع ہونے پر دکھی پروسیوں کا دکھ بانٹنے کے لئے اپنے گھر پر مینگو پارٹی کر ڈالی۔ خود ان کے گھر میں بھی بارش کا پانی جمع تھا۔
احمد سلمان بلوچ نے مسلم ٹاؤن میں اپنے محلہ داروں کے ساتھ مل کر بارش کے پانی کی نکاسی کی کوششوں میں بھی حصہ ڈالا۔ جب سب لوگ بارش کا پانی نکال نکال کر تھک گئے تو احمد سلمان بلوچ نے انہیں اپنے بارش کے پانی میں ڈوبے گھر پر مینگو پارٹی میں بلا لیا۔
محلہ والوں اور بچوں نے جماعت اسلامی جنوبی لاہور کے نائب امیر کی مینگوپارٹی کو خوب انجوائے کیا۔
احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ مون سون کے لیے نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر اہل علاقہ کو اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالناپڑا۔ مہنگی بجلی کا بل ادا کرو، ٹیکس سارے دو، اسکے باوجود کوئی سہولت موجود نہیں ۔