عظمی ٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے 6 ملزمان کی شناخت 

1 Aug, 2024 | 10:11 PM

 عرفان ملک: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی ٰبخاری کی جعلی ویڈیو  بنا کر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے چھ ملزمان کی شناخت کر لی۔

سائبر کرائم ونگ نے ملزمان کی شناخت نادرہ سے فیشل ریکنائز سسٹم کی مدد سے کی۔شناخت ہونے والوں میں شہاب الدین ملاکنڈ ، محمد وقار راولپنڈی اور علی حسن طور گوجرانوالہ کا رہائشی ہیں

شناخت ہونے والوں میں عصمہ تبسم کا تعلق اقبال ٹاؤن لاہور سے ہے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو دو اگست کو سائبر کرائم آفس طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے
 
 

مزیدخبریں