ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب آپریشن ”کلین اپ“کا جائزہ لینے واسا ہیڈکوارٹر پہنچ گئیں

 مریم اورنگزیب آپریشن ”کلین اپ“کا جائزہ لینے واسا ہیڈکوارٹر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آپریشن ”کلین اپ“کا جائزہ لینے کیلئے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب واسا ہیڈکوارٹر پہنچ گئیں ۔ 
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی واسا حکام کو آپریشن کلین کو ممکنہ حد تک تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت، گلی محلوں میں پانی کے نکاس کو بھی یقینی بنانے کا حکم

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے آپریشن ”کلین اپ“کا جائزہ لینے کیلئے واسا ہیڈکوارٹر  کا دورہ کیا اورواسا مانیٹرنگ روم کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر لاہور زید بن مقصود بھی ہمراہ تھے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارشی پانی کے نکاس کے لئے جاری آپریشن کلین اپ پر بریفنگ دی۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے واسا حکام کو آپریشن کلین کو ممکنہ حد تک تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور گلی محلوں میں پانی کے نکاس کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ۔