ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے پولیس کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے بند کرنےپر آئی جی ریلوے ڈٹ گئے ۔

ریلوے پولیس کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے بند کرنےپر آئی جی ریلوے ڈٹ گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ریلوے پولیس کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے بند کرنےپرآئی جی ریلوے پولیس کی ہدایات پر ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چوہدری نے چیئرمین ریلوےکو خط لکھ دیا ۔
خط میں ملازمین اور افسران کے فکس ٹی اے ڈی اے ختم کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ ریلوے پولیس حکام نے چیئرمین ریلوے سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کر دی۔
مراسلے میں لکھا گیا کہ وزیر ریلویز نے 20 نومبر 2021 کو اجلاس میں ریلویز پولیس کے فکسڈ ڈیلی الاؤنس کی منظوری دی۔شعبہ فنانس نے تمام پیپرورک کے بعد 19 جنوری 2022 کو فکسڈ ڈیلی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور فنڈز مہیا کئے۔
ریلویز پولیس کی تنخواہ میں 20 روز کا فکسڈ ڈیلی الاؤنس شمار کرنے کی ایف اے اینڈ سی اے او کو ہدایات جاری کیں۔ ریلوے پولیس کو 2012 کی پالیسی کے تحت ٹی اے ڈی اے الاوئنس دیا گیا۔۔۔
ٹی اے ڈی اے الاوئنس سے ملازمین اپنے روزمرہ کےاخراجات بھی کرتے ہیں۔دیگر سکیورٹی فورسز کی نسبت ریلوے پولیس ملازمین 72.22فیصد کم الاوئنس لے رہے ہیں۔
ٹی اے ڈی اے فکسڈ الاوئنس کے خاتمے سے ملازمین کا مورال کم ہو گا۔