ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی ایکسپورٹ کی تیاری، مارکیٹ میں اتھل پتھل کے آثار

city42, sugar market, sugar export , Tajikistan, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

sٹی42 :  شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی۔

شوگر ایڈوائزری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کا مشترکہ اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی زیر صدارت ہوا،  اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ  وزارت صنعت و  پیداوار چینی کی برآمد کا معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرے گی,  اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی  کو ملک میں شوگر انڈسٹری کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ  چینی کی برآمد کی اجازت منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی،  شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔   ایڈوائزری بورڈ نے ایکسپورٹ کی مدت 45 دن سے بڑھا کر 60 کرنے کی سفارش کی ہے۔

دوسری طرف پاکستان شوگر ملز ایسوسی نے چینی کی قیمت میں اضافہ کے حوالے سے کہا ہے کہ   چینی کی ایکس ملز قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، ملز کا  چینی کی رٹیل پرائس سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت  چینی کی ریٹیل قیمت برقرار رکھنے کے لئے خود اقدامات کرے.

  گزشتہ کئی سال سے یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ حکومت  کی جانب سے جب بھی چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی، مقامی مارکیٹ مین چینی کی قیمت بڑھ گئی۔ کبھی حقیقی اور کبھی مصنوعی قلت کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ کے تاجر چینی کا نرخ روزانہ کے حساب سے بڑھاتے چلے جاتے ہیں اور اسی تناسب س پرچون  فروش بھی چینی کی قیمت بڑھاتے جاتے ہیں۔  ابھی حکومت نے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی نہیں کہ مقامی مارکیٹ مین چینی کی قیمت مین اتھل پتھل کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں۔