درنایاب:وائس چئیرمین واسا چودھری شہباز احمد کاشہر کے مختلف مقامات کا دورہ ، نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا ۔اور عوام کی شکایات کو فوری حل کرنے کا حکم دیا ۔
وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے لبرٹی چوک ،فیروزپور روڈ،قرطبہ چوک، دھرم پورہ،مال روڈ، کوئین میری کالج روڈ، گڑھی شاہو ،لکشمی چوک کا دورہ کیا ۔ وائس چئیرمین نے لکشمی چوک ڈسپوزل اسٹیشن کا معائنہ بھی کیا۔
وائس چئیرمین نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اور عملہ نکاسی آب کے عمل کو تیز کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وائس چیئرمین واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی مشینری کو فعال رکھنے کی ہدایات دیں ۔
وائس چیئرمین واسا نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ عملہ اپنی جائے تعیناتی پر موجود اور متحرک رہے۔وائس چیئرمین واسا نے ہدایت کی کہ عوام الناس کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ان کی شکایات کوفوری طور پر حل کریں۔