راو دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی کر نے کا حکم دے دیا ۔ محکموں کو بھی الرٹ کردیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ارکان اسمبلی فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کی عمل کی مانیٹرنگ کریں۔ تمام ایم پی اے چھوٹے بڑے شہروں اور متعلقہ علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں۔ عوام کی سہولت کے لئے ہر شہر، ہر گلی محلے میں بارشی پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شدید بارش کے باعث متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا اور انتظامی افسروں اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا ہے-
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے بارشی پانی کے نکاس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت اورکہاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن اور متعلقہ انچارج موجود رہیں۔انہو ں نے کہاکہ گلی محلوں اور روڈز سے بارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے