ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری

 تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی ۔ 

 وزارت تعلیم کی جانب سے کیے گئے فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی، ہفتہ کے روز طلبہ کیلئے مختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ 

واضح رہے کہ یہ فیصلہ سیکرٹری وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے احکامات پر کیا گیا ۔