ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کے قدردانوں کے لئے خاص خبر، قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

Sona, Gold, Bullion Market, Citiy42, Lahore Gold Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:  صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔ 
آج جمعرات کے روز  24قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 55 ہزار 800 روپے کے نرخ پر فروخت ہوا۔  22قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ34 ہزار 483 روپے ہو گئی۔
21قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 23 ہزار 825 روپے میں فروخت ہوا۔  

کل بدھ کےروز صرافہ بازار میں خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 53 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا اور بائیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 32 ہزار 650 روپے میں فروخت ہوا اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 22 ہزار 75 روپے میں فروخت ہوا  تھا۔ آج سونے کی قیمت میں صبح کے وقت ایک ہزار روپے فی تولہ کی کمی ہوئی، بعد میں سہ پہر کو قیمت دو ہزار روپے فی تولہ بڑھ گئی۔  جیولرز برادری نے اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ۔