ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لسبیلہ؛ آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں ہلاک

 لسبیلہ؛ آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسی ترین :  لسبیلہ کے پہاڑی علاقے گوٹھ بچایا شاہوک میں آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

پہاڑی علاقے میں شدید گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی بکریوں کے اوپر گر گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے عظیم اللّٰہ اور فیض اللّٰہ نامی شخص دونوں بھائیوں کی 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔  جس کے بعد غریب مالکان کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ 

متاثرہ بکری مالکان نے مقامی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی  ہے، کہنا ہے کہ  بکریاں ہی ہماری روزی روٹی کا ذریعہ معاش بکریاں تھی۔