عثمان خادم :صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز ہوگئی ۔ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے 45 منٹ تک چودھری پرویزالٰہی کا طبی معائنہ کیا۔ پرویزالٰہی کے دل کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ بلڈ سیمپل لیے گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق چودھری پرویزالٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا۔ ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج کیا جائے گا