ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور بارش کی زد میں ، کئی  علاقے  ڈوب گئے ۔

  لاہور بارش کی زد میں ، کئی  علاقے  ڈوب گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   لاہور  میں بارش  نے  تباہی  مچا دی ، بارش کی وجہ سے معمولات زندگی  رک سی گئی ۔ کمشنر لاہور نے بھی  دفاتر  بند  کرنے کا حکم دے دیا اور  بارش کی وجہ سے کئی  نشیبی  علاقے  زیر آب آگئے ۔ 

ہسپتال ، دفاتر، چوک چوراہے ، گھر ، بازار ، گلیوں  اور سڑکیوں  پر بارش کے پانی نے طوفان  مچا رکھا تھا ۔ ہرشخص پریشان  نظر آیا ۔شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی ۔ گاڑیاں  بارش کے پانی میں بند ہوگئیں ۔ 

لاہور میں بارش کاریکارڈ جاری، سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 360 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

درنایاب :لاہور کے مختلف مقامات پر ہلکی و تیز بارش ۔۔ واسا نے بارش کا ریکارڈ جاری کردیا ۔۔ سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر 360 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں ہونے والی اب تک بارش کا ریکارڈ واسا کی جانب سے جاری کردیا گیا۔بارشی ریکارڈ کے مطابق ایئرپورٹ 360 ملی میٹر ،ہیڈ آفس گلبرگ 214،لکشمی چوک 248،اپر مال 218،مغلپورہ 227،تاجپورہ 260،نشتر ٹاؤن 312،چوک نا خدا 262 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

 پانی والا تالاب 324،فرخ آباد 298، گلشن راوی 248، اقبال ٹاؤن 262،سمن آباد 250،جوہر ٹاؤن 280،ملی میٹر قرطبہ چوک 225 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔سب سے زیادہ بارش 360 ملی میٹر ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے۔


 محکمہ ہاوسنگ پنجاب کی بیسمنٹ میں بارشی پانی ، سرکاری ریکارڈ خراب
علی رامے : محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں بارش کے بعد ابتر صورتحال نظر آئی ، بارش کے باعث محکمے کی بیسمنٹ نہر کا منظر پیش کرنے لگی۔
بیسمنٹ میں تمام دفاتر پانی میں ڈوب گئے۔جس کی وجہ سے بیسمنٹ میں کمپیوٹر، سرکاری ریکارڈ ،دستاویزات  بارشی پانی میں بہہ گئے ۔ محکمہ ہاؤسنگ کی بیسمنٹ میں صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ بھی بہہ گیا۔محکمے کے اطراف ،بیسمنٹ میں پانی آنے سے محکمے کو تالے لگا دئیے گئے۔

کنٹونمنٹ ایریا میں بھی بارشی پانی جمع

 افشاں رضوان :  کنٹونمنٹ ایریا،مین اکیڈمی روڈ پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ۔
نکاسی آب کے انتظامات نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگ گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں ۔

 

لال پل  زیر آب، بارش کا پانی گھروں میں داخل 
 مائدہ وحید: لال پل بارش کے پانی میں ڈوب گیا
لال پل کے گردونواح میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں  کا فرنیچر خراب ہوگیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے  غائب ہیں وہ اپنی مددآپ کے تحت پانی کی نکاسی کررہے ہیں۔ شہریوں نے شکوہ کرتےہوئے کہا کہ  بارش کی وجہ سے ان کا  کاروبار بری طرح  متاثرہوچکا ہے ۔ واسا اہلکار بھی کہیں نظر نہیں آ رہے ۔


لکشمی چوک ایک مرتبہ پھر بارشی پانی میں ڈوب گیا۔
 درنایاب: شہر میں ریکارڈ توڑ بارش  ہوئی ۔ لکشمی چوک میں بارشی پانی  کا راج ہے ۔ شہریوں کا گزرنا محال ہے۔

لکشمی چوک میں چھتیس انچ پانی موجود ہے ۔شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہےگاڑیاں ، موٹر سائیکلیں ، چنگ چی رکشے پانی میں بند  ہوچکے ہیں ۔

ایم ڈی واسا ، ڈائریکٹر مینٹینس واسا اور ڈائریکٹر آپریشنز موقع پر موجود ہیں ۔جن کا کہنا ہے کہ لکمشی چوک ڈسپوزل کو فل کیپسٹی میں چلایا جارہا ہے

لاہور کے ہسپتالوں میں بارشی پانی ، مریضوں میں انفیکشن کا خدشہ 
عظمت مجید: شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کا پانی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں داخل ہوگیا ۔ 

میو ہسپتال کی نئی بننے والی ایمرجنسی میں پانی داخل ہوگیا ۔ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی بھی بارشی پانی سے بھر گئی۔ایمرجنسی میں پانی جمع ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کے ساتھ انفیکشن پھیلنے کا خدشہ پھیل گیا ۔ 
شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کا پانی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں داخل ہوا۔ ،میو ہسپتال اورسروسز ہسپتال کی ایمرجنسی بھی بارشی پانی سے بھر گئی،ایمرجنسی میں پانی جمع ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 

کوٹ لکھپت اسٹیشن پر بارش کے پانی سے مسافر پریشان  

مائدہ وحید: کوٹ لکھپت اسٹیشن پر موجود بارش کے پانی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
 کوٹ لکھپت  اسٹیشن  میں  ریلوے کی پٹریاں  بھی  پانی  میں ڈوبی ہوئی  ہیں ۔ شہریوں کو  اسی بارشی  پانی سے گزر کر  ٹرین میں  داخل ہونا پڑ رہا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسٹیشن اور ملحقہ سڑکوں پرصبح سے بارش کا پانی جمع ہے،شہریوں نے کوٹ لکھپت سٹیشن پر موجود پانی کا نکاس یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے 

 
 

بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، انمول کینسر ہسپتال، وحدت روڈاوربادامی باغ بھی پانی جمع
سعید احمد: بارش سے نشیبی اور گنجان آباد علاقے زیر آب آگئے ۔ جگہ جگہ کھڑے پانی سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہے ۔ شہریوں کو دفاتر ، مارکیٹوں تک رسائی میں مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔۔ انمول کینسر کیئر ہسپتال کے باہر بھی پانی موجود ہے ۔جس کی وجہ سے مریضوں کو مریضوں کودقت اٹھاناپڑی ۔
شہر میں ہونے والی بارش سے نشیبی اور گنجان آباد علاقے زیر آب آگئے۔۔ جگہ جگہ کھڑے پانی سے کاروبار زندگی شدید متاثر رہا۔۔ وحدت روڈ سینٹرل کالونی بارش کے پانی میں ڈوب گئی۔۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل، راہگیروں کو بھی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔  شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں  پانی میں ڈوب گئیں۔۔

 دوسری جانب مین روڈز اور ہسپتالوں کے باہر کھڑے پانی سے مریض دوہری اذیت میں مبتلا رہے۔ انمول کینسر کیئر ہسپتال کے باہر بھی پانی موجودرہا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات پیش آئیں ۔ کئی مارکیٹیں بھی پانی کی زد میں رہیں۔ بادامی باغ آٹو مارکیٹ میں بھی بارش کا پانی جمع رہا۔

حمید لطیف ہسپتال کی پارکنگ میں کئی فٹ پانی ، گاڑیاں پانی میں تیرنے لگیں 
  کومل اسلم:  لاہور میں آج صبح کی بارش سے شہر کی چھوٹی بڑی تمام شاہراہیں تو   بارش کے پانی میں ڈوب ہی گئیں لیکن ہسپتالوں کا بھی برا حال ہوا۔ ارد گرد کے علاقوں میں نکاسی آب نہ ہونے سے حمید لطیف ہسپتال کی پارکنگ کئی فٹ پانی میں ڈوب گئی۔
بارش کا پانی اتنا بڑھا کہ پارکنگ میں پارک کی گئی گاڑیاں پانی میں  تیرنے لگیں۔ 
آج صبح تین گھنٹے طویل طوفان  نے شہر بھر کا ہی حال خراب کر دیا لیکن  ہسپتالوں کے ساتھ انہونی ہو گئی۔ بعض ہسپتالوں کے اندر وارڈز اور سٹورز تک پانی بھر گیا جبکہ بیشتر ہسپتالوں کے احاطوں، اطراف کی سڑکوں ور پارکنگ لاٹس میں پانی بھر گیا۔ فیروز پور روڈ پر واقع حمید لطیف ہسپتال کی پارکنگ لاٹ میں سب سے زیادہ پانی بھرا جو تین فٹ تک تھا۔ 


 لاہور شہر میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔پورا لاہور ڈوب گیا 
 ابو بکر شیخ : لاہور شہرمیں بارش کا 44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،، مون سون کے چھٹے سپل نے نا پوش علاقہ دیکھا نا ہی پسماندہ پورا لاہور ہی ڈبو دیا،۔
 بہار شاہ روڈ نزد جوڑے پل کی جہاں پر2،2 فٹ تک بارش کا پانی جمع رہا. چلڈرن ہسپتال کے داخلی راستے پر بھی پانی جمع رہا ۔ لال پل بھی بارش کے پانی میں ڈوب گیا. شہر کے پوش علاقوں میں گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، ماڈل ٹاؤن ایف بلاک کی سڑکیں بھی زیر آب آگئیں، قذافی سٹیڈیم ، ہربنس پورہ ،چوبرجی چوک ،کالج روڈ پر پانی جمع رہا. شیراز ٹاؤن ،امیر چوک سمیت دیگر علاقے بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے.  ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، مسلم ٹاون میں بھی  پانی جمع رہا،  گارڈن ٹاؤن، فیروز پور روڈ، شاہ جمال، اچھرہ، سلطان احمد روڈ پر بھی  پانی کھڑا رہا.

عابد مارکیٹ، کوئینز روڈ، سوڈیوال، خدا بخش روڈ، شہباز کالونی بھی متاثر رہے جبکہ نیو شالیمار کالونی، اسلامیہ پارک، سمن آباد، گلشن راوی، لوئر مال پر پانی جمع رہا.
 اپر مال، بادامی باغ، مصری شاہ، شاد باغ  میں بھی پانی ہی پانی ہے ۔ بارش سے شمالی لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں
ہربنس پورہ عامر ٹاون اورمیاں رشید روڑ میں بارش کا پانی جمع رہا.طوفانی بارش کے باعث لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر پانی میں ڈوب گیا۔جبکہ اپر مال پر واقعہ اردو سائنس بورڈ کی عمارت میں بارشی پانی کی زد میں آگئی.کالج روڈ لجنا چوک علی سٹریٹ ناصر کالونی میں بارشی پانی جمع رہا،،شہر میں موسلادھار بارش سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس بھی ڈوب گیا..
اللہ ہو چوک سے جانب شوق چوک مال روڈ ،ڈیوس چوک سے پل نہر مال روڈ پر پانی جمع رہا.جوڑے پل ،بہار شاہ روڈ ،الفیصل ٹاؤن و اطراف میں بارش کا پانی ہوگیا.
خواجہ احمد حسان روڈ پر آبادیاں اور رہائشی کالونیاں زیر آب آگئی جبکہ میاں امیرالدین پارک، الکریم پریمیر ہاؤسنگ سکیم میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا.
تاجپورہ سکیم کے مختلف بلاکس، کچال جیل روڈ، اتحاد ٹاون، الطاف کالونی بھی  تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔