ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ ادارے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے متحرک ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ ادارے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے متحرک ہیں، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر متعلقہ ادارے بارشی پانی کی نکاسی کیلئے متحرک ہیں۔ 

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق لاہور میں واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بارش کا پانی نکالنے کیلئے متحرک ہیں، لاہور کی تمام انتظامیہ کمشنر،ڈی سی، اے سی سمیت دیگر عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔ لاہور میں کوئی رین ایمرجنسی نہیں لگائی گئی، اس کے باوجود واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے 22 پوائنٹس کو مکمل کلیئر کردیا ہے جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے، مریم نواز نکاسی آب آپریشن کی خود نگرانی کررہی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پورے شہر کا وزٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سروسز ہسپتال کو مکمل کلیئر کردیا گیا ہے، جی پی او چوک،نابہ روڈ،ریلوے سٹیشن،ایمپریس روڈ،وارث روڈ کو کلیئر کردیا ہے، چوبرجی چوک، شاہ جمال روڈ،قرطبہ چوک، مزنگ،اک موریہ پل کلیئر کردیا ہے۔

 صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم،ٹھوکر نیاز بیگ، اللہ ہو چوک، جوہر ٹاؤن،لکشمی چوک میں بھی نکاسی آب آپریشن مکمل ہو گیا ہے، رسول پارک، علی بلاک گارڈن ٹاؤن،تاجپورہ، بھاٹی گیٹ اور کریم بلاک کے علاقوں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ لاہور میں پچھلے چھ گھنٹے سے مسلسل بارش جاری ہے، اس کے باوجود واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہے،جن جگہوں پر پانی کی شکایات موصول ہورہی ہیں واسا کا عملہ فوراً وہاں پہنچ رہا ہے، مریم نواز کی ہدایات کے مطابق حکومتی مشینری مکمل طور پر متحرک ہے اور فیلڈ میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے دوران بھی واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے، اگلے دو سے تین گھنٹوں میں جن جگہوں پر پانی کھڑا ہے ان کو کلیئر کر دیا جائے گا۔