سعید احمد: ریلوے ہیڈکوارٹر ز بارشی پانی میں ڈوب گیا۔تاریخی عمارت میں2 سے 3 فٹ پانی جمع ہوگیا ہے ۔ ریلوےسٹیشنز بھی زیرآب آگئے۔
طوفانی بارش کے باعث لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر پانی میں ڈوب گیا۔۔تاریخی عمارت میں2 سے 3 فٹ پانی جمع ہو گیا۔۔ بلڈنگ میں بارشی پانی کے باعث دفاتر میں افسران و عملے کی حاضری میں کمی رہی ۔
عملہ بارشی پانی سے گزر کر دفاتر کے اندر جانے پر مجبورہے ۔ دوسری جانب لاہور ریلوے سٹیشن بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔، جس سے ٹرینوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آئیں اور متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے آپریٹ کی گئیں۔