درنایاب:ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن کے سامنے ایک بار پھر روڈ بیٹھ گئی۔شوکت خانم ہسپتال کی جانب جانیوالی سڑک پر گہرا شگاف پڑ گیا ہے
سڑک پر شگاف پڑنے سے روڈ کا دیگر حصہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ شگاف کو بروقت پُرنہ کیا گیا تو روڈ انفراسٹرکچر کو نقصان ہوسکتا ہے
خیابان فردوسی پر روڈ کا بیٹھ جانا اور شگاف پڑنا معمول بن چکا ہے ۔ پہلے بھی اسی سڑک پر شگاف پڑا تھا ج حال ہی میں اس سڑک کا شگاف پرُ کرکے اس کا پیچ ورک مکمل کیا گیا تھا ۔