ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن جزوی متاثر، مسافر خوار ہوگئے

لاہور ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن جزوی متاثر، مسافر خوار ہوگئے
کیپشن: Lahore Airport rain update
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ پر بارش کہ باعث مختلف جہاز بارش کے پانی میں کھڑے، بارش کے باعث ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن جزوی متاثر ، لاہور اور کراچی آمدورفت کی 6 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ائیرپورٹ پر موسلادھار بارش کے پیش نظرمختلف جہاز بارش کے پانی میں کھڑے رہے، ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن جزوی متاثر رہا، بارش اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

لاہور اور کراچی آمدورفت کی 6 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، اس دوران سول ایوی ایشن کا عملہ رن وے اور اطراف کے علاقوں کو کلئیر کرنے میں مصروف رہا، لاہور سے کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 401 چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔

لاہور سے کراچی جانے والی فلائی جناح کی پروازنائن پی 843 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی موسمیاتی وارننگ بھی ائیرلائنز کو جاری کردی گئیں۔