غلہ منڈیوں کی ہڑتال کا دوسرا روز، اشیائے ضروریہ کی دستیابی متاثر ہونیکا خدشہ

1 Aug, 2024 | 03:35 PM

Ansa Awais

شہزاد خان : اجناس کی منڈیوں کی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے ،ادھر لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی جمعہ کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا صدر طاہر ثقلین کہتے ہیں کہ جمعہ کے روز کریانہ شاپس بند رہیں گی ۔

اکبری منڈی لاہور سمیت دیگر پنجاب اور دیگر صوبوں کے شہروں میں اجناس کی منڈیوں مسلسل دوسرے روز بھی بند ہیں ،اکبری منڈی کے تاجروں نے بھی ہر طرح کی تجارت بند کررکھی ہے،منڈی بند ہونے کیوجہ سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل سے متعلقہ گڈز ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی ۔

دوسری جانب لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے بھی جمعہ کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا لاہور کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایںشن کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے کہا کہ شہر لاہور میں جمعہ کے روز کریانہ کی سینکڑوں دوکانیں بند رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ملکی 75 سالہ تاریخ میں کبھی کسی حکومت نے دالوں اور چاول پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا یہ حکومت غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھیننا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں