PDMA نے بارش سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، 3 افراد جاں بحق

1 Aug, 2024 | 03:32 PM

علی رامے: پی ڈی ایم اے نے مون سون بارش سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،گزشتہ 12 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق ،15 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد اور 2 بچے شامل ہیں،طوفانی بارشوں سے6 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا،سوگوار خاندانوں کی مالی امداد یقینی بنائی جائے گی،بوسیدہ ،خستہ حال عمارتیں گرنے سےجانی و مالی نقصان ہوا،خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر نہ کریں،آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

قبل ازیں پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی کہ بارشوں کا یہ سپیل 6 اگست تک جاری رہے گا,ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےصوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

مزیدخبریں